مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہِ صفر کے آغاز سے اب تک تقریباً دو ملین زائرین مہران سرحدی گزرگاہ کے ذریعے عراق میں داخل ہو چکے ہیں تاکہ اربعینِ امام حسینؑ میں شرکت کر سکیں۔
ایران اور عراق کے درمیان متعدد سرحدی راستے موجود ہیں، تاہم مہران بارڈر نجف اور کربلا سے نسبتاً قریب ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ مصروف اور اہم گزرگاہ سمجھا جاتا ہے۔
ایرانی پولیس کے سینئر کمانڈر محمد شرفی نے جمعرات کو بتایا کہ اربعین کے لیے 24 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے، جن میں سے 20 لاکھ سے زائد زائرین بحفاظت ایران سے عراق روانہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران تقریباً 5 لاکھ زائرین واپس ایران بھی لوٹ چکے ہیں اور دو ملین زائرین کی آمد و رفت کے باوجود کوئی سکیورٹی مسئلہ پیش نہیں آیا۔
شرفی کے مطابق اربعین زائرین کی نقل و حرکت منظم اور پُرامن انداز میں جاری ہے اور سکیورٹی ادارے زائرین کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ